• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ایام حیض میں حدود حرم میں داخل ہونے کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

عورت ایام کی حالت میں  حدود حرم میں  کیسے داخل ہو ؟مراد احرام باندھے یا نہیں ؟مدینہ سے مکہ آنا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں  اگر اس عورت کو یقین ہوکہ مکہ میں  قیام کے دوران پاک ہو کر عمرہ کرسکے گی تو یہ عورت مدینہ سے مکہ جاتے ہوئے عمرے کااحرام باندھ کر جائے اور احرام کی پابندیوں  میں  رہے جب پاکی حاصل ہو جائے تو سادہ پانی سے غسل کرے اور عمرہ کرے ۔لیکن اگر اس کو یقین ہو کہ مکہ میں  قیام کے دوران پاک ہو کرعمرہ کرنے کا وقت نہ مل سکے گا تو ایسی صورت میں  یہ عورت مدینہ سے مکہ جاتے ہوئے عمرے کی نیت نہ کرے اور بغیر احرام کے چلی جائے تو دوسرے ائمہ کے نزدیک اس کی بھی گنجائش ہے اور مذکورہ صورت میں  ان ائمہ کے قول پر عمل کرنا جائز ہے ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved