استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال:ایک شخص نے آیت سجدہ پڑھی اور سجدہ نہیں کیا پھر وہی آیت نماز میں پڑھی اور نماز ہی میں سجدہ کر لیا تو نماز میں کیا گیا سجدہ پہلے والے سجدے کے لیے کافی ہوگا۔کیا یہ مسئلہ ایسے ہی ہے؟اگر نہیں تو امام قدوری کی عبارت کا کیا مطلب ہے؟
قدوری 112 میں ہے:
ومن تلا آية سجدة فلم يسجدها حتى دخل في الصلاة فتلاها وسجد لها أجزأته السجدة عن التلاوتين .
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر مجلس تبدیل کیے بغیر نماز شروع کردی اور نماز میں وہی آیت پڑھی تو نماز کا سجدہ پہلے والے سجدہ کے لیے بھی کافی ہوگا قدوری کی عبارت کا یہی مطلب ہے اور اگر مجلس تبدیل ہونے کے بعد وہی آیت نماز میں پڑھی تو اب نماز کا سجدہ پہلے والے سجدہ کے لیے کافی نہ ہوگا۔اس کی دلیل قدوری شرح الجوہرۃ النیرۃ کی مندرجہ ذیل عبارت میں ہے:98/1
و هذا اذا دخل فى الصلاة قبل ان يتبدل المجلس اما اذا تبدل لم يجزه سجدة الصلوة عن التلاوتين .
© Copyright 2024, All Rights Reserved