- فتوی نمبر: 13-74
- تاریخ: 17 ستمبر 2019
استفتاء
1۔ ایام حیض میں آیات قرآنی کو بطور وظیفہ پڑھ سکتے ہیں ؟
2۔ جیسے 33 آیات جو منزل کہلاتی ہیں ان کو رد سحر کے لیے پڑھنا ؟
3۔ افحسبتم انما خلقتم ۔۔۔۔۔ الراحمین ؛ یہ آیات بھی رد سحر و آسیب کے لیے پڑھنا جائز ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔وہ آیات جن میں حمد وثناء کا معنی ہے یا تعوذ کا معنی ہے یاآیات شفاء ہیں انہیں ان کے معنی و مفہوم کی نیت سے پڑھا جائے تو اسکی گنجائش ہے۔
2۔منزل میں بہت سی آیات ہیں جن میں مذکورہ بالا معنی نہیں ہیں اس لیے حالت حیض میں منزل پڑھنے کے بارے میں فی الحال ہمیں تردد ہے کہ اس کی گنجائش ہے یا نہیں اس لیے اس بارے میں دیگر اہل علم سے رابطہ کر لیں ۔
3۔افحسبتم ۔۔۔ الخ کا بھی یہی حکم ہے ۔
نوٹ : جن آیات کو نہ پڑھنے کا حکم ہے یہ تب ہے جب پوری آیت کو مسلسل پڑھے اگر توڑ توڑ کر پڑھے تو کوئی سی آیت بھی پڑھ سکتے ہیں ۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved