استفتاء
۱۔ جو بچیاں مدارس میں پڑھتی ہیں انکے لیے ایام ماہواری میں قرآن مجید اور کتب حدیث شریف کو مس کرنے اور انکی تلاوت کا کیا طریقہ اور حکم ہو گا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
۱۔ ماہواری کے ایام میں لڑکیوں کا قرآن شریف کو مس کرنا اور اس کی تلاوت کرنا کسی صورت جائز نہیں۔البتہ کتب حدیث کا یہ حکم نہیں انکو پڑھنا اور چھونا جائز ہے۔
قرآن پاک کو ایسے کپڑے کے ساتھ چھو سکتی ہیں جو کہ بدن پر پہنا ہوا نہ ہو جبکہ کتب حدیث کو بغیر کپڑے کے چھو سکتی ہیں۔فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved