• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ایام تشریق میں ایام بیض کا روزہ کا رکھنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ذوالحجہ کی تیرہ(13) کو ایام بیض کا روزہ رکھ سکتے ہیں جبکہ کچھ کے نزدیک یہ دن بھی قربانی کا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ذوالحجہ کی 13 تاریخ کا روزہ جائز نہیں ،چاہے یہ دن قربانی کا ہو یا نہ ہو، کیونکہ ان ایام میں روزہ کی ممانعت اس وجہ سے ہے کہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں، اس وجہ سے نہیں کہ یہ قربانی کے دن ہیں۔

فى الطحطاوى: ص، 640

(والثانى ) الذى كره تحريما (صوم العيدين) الفطر والنحر للاعراض عن ضيافة الله ومخالفة الأمر

فى الفقه الاسلامى وادلته 3/1636

الصوم المكروه قسمان…..والمكروه تحريما :هو صوم أيام العيدين والتشريق

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved