• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ازدواجی زندگی میں ایک مشورہ

استفتاء

میری کزن ہے اس کی شادی کو 11 سال ہوگئے اولاد کی نعمت سے محروم ہے اس کا شوہر بد کلامی کرتا ہے،کام اس کو ملتا ہے پرنہیں کرتا کہ میں نے قطر جا کر کام کرناہے ۔پانچ سال پہلے وہاں سے ڈی پورٹ ہو کر آیا ہے ۔

شوگر اور بلڈ پریشر کا مریض بھی ہے ،میڈیکل ٹریٹمنٹ نہیں کرواتا تھا کہ میرے وسائل نہیں ،ہاں گھر کا خرچ برداشت کر رہا ہے ،اس کے وسائل کا علم نہیں ۔ان 11 سالوں میں میری کزن اس سے متعدد بار ناراض ہو کر آئی ہے پر صلح کروا کر واپس بھیج دیا ،اب وہ کہتی ہے کہ میں نے اس شخص کے ساتھ نہیں رہنا ،خلع لینا ہے ۔

ایک بات ہے شوہر میں جھوٹ چور ی ،نشہ یااس طرح کا کوئی عیب نہیں۔رہنمائی فرمائیں کہ اس کو کسی نہ کسی طرح واپس بھیجا جائے یا فیصلہ لینابہتر ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ تو اللہ تعالی بہتر جانتے ہیں کہ اس کو واپس بھیجنا بہتر ہے یا فیصلہ لینا بہتر ہے،تاہم شرعی مسئلہ یہ ہے کہ جب تک شوہر اپنی رضامندی سے فیصلہ نہ دے اس وقت تک یکطرفہ خلع لینا درست نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی ا علم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved