• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عضو خاص بیوی کے منہ میں دینا

استفتاء

کسی مرد کو اپنی جنسی خواہش پورا کرنے کے لیے اپنا عضو خاص اپنی بیوی کے منہ میں داخل کرنا کیسا ہے؟ اس طریقے سے فارغ ہونا شرعاً کیسا ہے؟ اس دوران منی یا مذی کا منہ میں جانے کا بھی امکان ہے۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں بتایئے جو مرد اس طرح کرتا ہو اس کی بیوی کو کیا کرنا چاہیے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مرد کا یہ فعل قبیح حرکت ہے، گناہ کی باتی ہے اور واجب الاجتناب ہے، کیونکہ منہ میں نجاست لگی گی اور منہ تو اچھے کاموں کے لیے ہے نہ کہ ایسے ناپاک کاموں کے لیے ۔ عورت کو چاہیے کہ شوہر کو سمجھائے۔

في النوازل إذا أدخل الرجل ذكره في فم امرأته قد قيل يكره و قد قيل بخلافه كذا في الذخيرة. (هنديه: 5/ 372 ). فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved