- فتوی نمبر: 29-18
- تاریخ: 02 مارچ 2023
- عنوانات: مالی معاملات > منتقل شدہ فی مالی معاملات
استفتاء
B.love ایک موبائل ایپلیکیشن ہے ، اس میں اکاؤنٹ بنا کر رجسٹریشن کی جاتی ہے جو کہ مفت ہوتی ہے اور رجسٹریشن کے بعد اکاونٹ ہولڈر کو 100 b-love ٹوکن ملتے ہیں ، یہ ٹوکن فی الحال صرف ٹوکن ہی ہیں لیکن یہ کمپنی اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کرنے والی ہے اور جب یہ کرنسی لانچ ہو جائے گی تو اس وقت جس کے پاس جتنے ٹوکن ہوں گے اس کو اتنی ہی مقدار میں مذکورہ کرنسی مل جائے گی جو کہ وہ ڈالر میں تبدیل کرسکیں گے ۔
ان ٹوکنز میں دو طرح سے اضافہ ہوسکتا ہے پہلا طریقہ یہ ہے کہ اکاؤنٹ ہولڈر کو جتنے ٹوکن ابتداء میں ملتے ہیں وہ ان ٹوکنز کو سٹیک پر لگاتا ہے جس میں اکاؤنٹ ہولڈر کو روزانہ ایپلی کیشن میں دل کے نشان پر کلک کرنا ہوتا ہے جس سے اس کے اکاؤنٹ میں روازنہ ایک ٹوکن کا اضافہ ہوتا ہے اس اضافے کی حد 500 گنا تک ہے اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اکاؤنٹ ہولڈر کو اکاؤنٹ بناتے ہوئے جو کوڈ ملتا ہے وہ اس کے ذریعے دوسرے لوگوں کو بھی اس کمپنی میں شامل کرواتا ہے جس کی وجہ سے اس کو کمیشن ملتی ہے اکاؤنٹ ہولڈر نے جس شخص کو شامل کرواتا ہے اگر وہ شخص کسی تیسرے شخص کو شامل کرواتا ہے تو اس صورت میں بھی پہلے اکاؤنٹ ہولڈر کو کمیشن ملتی ہے یہ کمیشن 15 واسطوں تک چلتی ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
سوال میں مذکور ایپلی کیشن سے کمائی کرنا دو وجوہ سے ناجائز ہے ۔
1: یہ کرپٹو کرنسی کی ایک قسم ہے جبکہ کرپٹو کرنسی کی خرید وفروخت اور اس سے کمائی کرنا جائز نہیں ہے۔
2: مذکورہ کمپنی ملٹی لیول مارکیٹنگ پر مشتمل ہے جو کہ جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved