• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بی فار یو( B4U) کمپنی کا حکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ ایک نجی کمپنی  ہےجوکہ ملکی سطح پرغیرمعروف تھی اور  حال ہی میں ملک پاکستان میں متعارف ہوئی ہے وہ اصل میں ملیشیاء  کی  کمپنی ہے   اور  بی فار یو( B4U)کےنام سے موسوم ہے۔اب صورت مسئلہ یہ ہے کہ یہ کمپنی مختلف طرح سے کاروبار کرتی ہےتقریباچارقسم سے زیادہ اقسام کےکاروبارکرتی ہے لیکن اپنے کاروبار کے متعلق کسی قسم کی وضاحت دینےکو تیار نہیں ہے اور دفتر بھی ان کے کرائے کے ہیں ذاتی نہیں ہیں ۔( طریقہ کار )

  • سب سے پہلے انویسٹمینٹ کی شرط کم از کم سات ہزار پانچ سو (7500)روپے ہے اتنی رقم سے کام شروع ہوسکتاہے اور پھر اس رقم پر نفع دیاجائیگاسات سے بیس فیصد تک جس میں کمی بیشی ہوسکتی ہے،یعنی کوئی ایک طے نہیں ہوتا بلکہ بدلتا رہتا ہے اوروہ بھی اندازے سے تقسیم ہوتا ہے۔
  • جو اس کمپنی  میں رجسٹریشن کےبعد کوئی بھی نیا ممبر بنائےگا اسکوایک مخصوص رقم ڈالر کی صورت میں ملے گی اسکا بھی فیصدمتعین ہےیعنی کمپنی کی طرف سے  پندره فیصد تک ملےگا ،یعنی ملٹی لیول مارکیٹنگ  بھی ہے۔
  • کاروبار وقتی ہوگا مطلب سولہ ماہ کاکنٹریکٹ ہوگا۔ رقم جمع کروانے والےانویسٹرکومخصوص کام نہیں بتایاجاےگا بلکہ وہ کمپنی خود کسی بھی قسم کے کاروبارمیں رقم لگاکر اس پرآنے والےنفع  میں سےاندازےکےساتھ فیصدکےحساب سے نفع  دیں گی اس میں مختلف حالات کےانویسٹرز ہوتے  ہیں ،چھوٹی رقم والے بھی ہیں  اور بڑی سےبڑی رقم والے بھی ہیں سب کی رقم جمع  کرکے مختلف قسم کےکاروبارمیں لگادینگے اور پھرپوری رقم پر آنےوالے نفع کاساٹھ فیصد انویسٹرزمیں تقسیم ہوگا اور  باقی چالیس فیصدکمپنی رکھےگی معززعلماءکرام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس کاروبار کی شرعی حیثیت کو مکمل واضح کیاجائے نیز یہ بھی واضح کیاجائے کہ موجودہ کاروبار کی صورت بیع مضاربت میں سے یا بیع مشارکت میں کسی ایک قسم میں شامل ہے یانہیں ۔

اس سوال کا  مکمل جواب عنایت فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں ۔

والسلام ابن الولی الکوہستانی ساکن ایم  اےاو کالج لاہور پنجاب پاکستان

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ کمپنی (بی فار یو)میں انویسٹمنٹ کرنا جائز نہیں ،کیونکہ اس میں متعدد خرابیاں پائی جاتی ہیں۔

1۔مضاربت میں ضروری ہوتا ہے کہ نفع کی کوئی ایک مقدار فیصد کے حساب سے طے ہو ،بدلے نہیں جبکہ مذکورہ کمپنی میں کوئی ایک فیصد طے نہیں ہے ۔

2۔ مضاربت کے  صحیح ہونے کےلیے ضروری ہے کہ مضارب واقعی کام کرے اور کام بھی جائز ہو جبکہ مذکورہ کمپنی اپنے کاروبار کے متعلق کوئی وضاحت دینے کوتیار نہیں ہے ۔

3۔ ملٹی لیول مارکیٹینگ (MLM) ناجائز ہے جبکہ مذکورہ کمپنی میں یہ عنصر بھی موجود ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved