• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

با وضو اور بغیر وضو کے عمل کرنے میں اور مسجد کی حدود اور مسجد کی حدود سے باہر کوئی عمل کرنے کا اجر

استفتاء

باوضو اور بغیر وضو کے عمل کرنے میں  ،اسی طرح  مسجد کی حدود میں اور مسجد کی حدود سے باہر کوئی عمل کرنے میں کتنے گنا تک اجر زیادہ ملے گا ؟ جیسا کہ صدقہ کرنا، کسی کو قرض دینا ،مسجد کے لیے چندہ دینا،تلاوت کرنا ، تسبیحات اور دعا کرنا وغیرہ ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ہر عمل کے بارے میں    تو  تصریح نہیں ملی کہ  باوضو اور حدودِ مسجد میں کرنے سے کتنے گنا اجر ملے گا، البتہ باوضو  قرآن مجید پڑھنے کا ثواب   ہر حرف کا 25 نیکیاں ہیں جبکہ بغیر وضو پڑھنے کا ثواب  ہر حرف کا 10 نیکیاں ہیں ۔

چنانچہ احیاء علوم الدین مصنفہ امام غزالیؒ  275/1 میں ہے:

قال علي رضي الله عنه من قرأ القرآن وهو قائم ‌في ‌الصلاة كان له بكل حرف مائة حسنة ومن قرأه وهو جالس ‌في ‌الصلاة فله بكل حرف خمسون حسنة ومن قرأه في غير صلاة وهو على وضوء فخمس وعشرون حسنة ومن قرأه على غير وضوء فعشر حسنات.

ترجمہ: حضرت علی ؓ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے نماز میں کھڑے ہو کر کلام پاک پڑھا اس کو ہر حرف پر سو (100) نیکیاں ملیں گی اور جس شخص نے نماز میں بیٹھ کر پڑھا اس کے لیے پچاس (50) نیکیاں  اور جس نے بغیر نماز کے وضو کے ساتھ  پڑھا اس کے لیے پچیس (25) نیکیاں اور جس نے بلا وضو پڑھا اس کے لیے دس نیکیاں  ہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved