• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بعدمیں لگائی گئی شرط کا اعتبار نہیں

استفتاء

تصدیق کی جاتی ہے کہ من ( محمد *** ولد ***) کی شادی مسماہ *** بنت پروفیسر*** سے ۲۶ جون ۲۰۰۵ میں اسلامی قوانین کے مطابق ہوگئی۔

اسلامی طریق  پر شادی کی وجہ سے مذہب اسلام مجھے طلاق کا حق دیتاہے۔ اس سلسلہ میں مسائل کی ایک لمبی فہرست کے بعد میں اس کو طلاق دیتاہوں ، میں اس کو طلاق دیتاہوں، میں اس کو طلاق دیتاہوں۔ سلیس اردو میں( میں*** کو طلاق دیتاہوں ، میں*** کو طلاق دیتاہوں، میں*** کو طلاق دیتاہوں)۔یہ دستاویز بروئے کار ہوجائینگی  جو نہی میں اس پر تین مرتبہ دستخط ثبت کردونگا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

تینوں طلاقیں ہوگئیں ،طلاق دینے کے الفاظ کو دستخط کرنے کے ساتھ مشروط نہیں کیا بعد میں لکھاہےلہذا دستخط کا اعتبار نہیں اور طلاقیں نافذ ہوگئیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved