• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بال سفید ہونے پر کالی مہندی لگانا

استفتاء

آج کل اکثر لوگوں کو یہ بیماری لاحق ہوتی ہے کہ بچپن میں بال سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔کیا بچپن یا جوانی میں سر یا داڑھی کے سفید بالوں کو کالی مہندی یا کریم وغیرہ سے کالا کرنا جائز ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مرد ہو یا عورت اس کے لیے سیاہ خضاب کا استعمال جائز نہیں البتہ اس کے علاوہ اور رنگ جائز ہیں خواہ وہ سیاہی مائل ہوں لیکن بالکل سیاہ نہ ہو ۔

عن جابر عبدالله ؓقال اتی بابی قحافة یوم فتح مکة ورأسه ولحیته کالثغامة بیاضا فقال رسول اللهﷺ غیروا هذا بشی ء واجتنبوا السواد ای الخالص ،

اتفق المشایخ ؒ ان الخضاب فی حق الرجال بالحمرة سنة وانه من سیماء المسلمین وعلاماتهم واما الخضاب بالسواد فمن فعل ذلک من الغزاة لیکون اهیب فی عین العدو فهو محمود منه اتفق علیه المشایخ ؒ ومن فیفعل ذلک لیزین نفسه للنساء ولیحبب الیهن فذلک مکروه وعلیه عامة المشایخ…(عالمگیری 59/5)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved