• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

باپ، بیٹے اور پوتے کی وراثت کی تقسیم

استفتاء

ہمارے والد *** انتقال کر گئےاور ورثاء میں والدہ، دو بیویاں اور اولاد چھوڑی۔ پہلی بیوی سے چار بیٹے اور دوبیٹیاں جبکہ دوسری بیوی سے چھ بیٹے اور ایک بیٹی ہے ان کی میراث دونوں بیویوں کے بیٹوں نے آپس میں تقسیم کی لیکن اپنی بہنوں کو حصہ نہ دیا۔ا سکے بعد *** کی والدہ کا انتقال ہوا، کچھ عرصہ بعد دوسری بیوی کا تیسرا بیٹا *** انتقال کر گیا اور ورثاء میں والدہ،مذکورہ سگے بہن بھائیوں کے ساتھ ایک بیٹا *** اور بیوی چھوڑی،ابھی *** کی میراث تقسیم نہ ہوئی تھی کہ اس کا بیٹا *** انتقال کر گیا اور ورثاء میں سگے چچا، ایک پھوپھی، والدہ اور دادی چھوڑی، *** کے بیوی بچے نہیں ہیں۔ اب *** کی پہلی بیوی کے بیٹے یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ *** کی میراث میں ہمارا بھی حصہ ہے۔سوال یہ ہے کہ:

*** کی میراث سے بیٹیوں کو حصہ ملے گا یا نہیں؟

2.*** کی میراث میں سوتیلے بھائیوں کا حق بنتا ہے یا نہیں؟

3.*** کی میراث میں مذکورہ ورثاء میں سے کس کس کو کتنا حصہ ملے گا؟

4.*** کی میراث میں سے اس کی والدہ کے ساتھ دادی اور سوتیلے چچاؤں کو حصہ ملے گا یا نہیں؟

نوٹ: میرا سوال صرف *** اور *** کی وراثت کی تقسیم کے بارے میں ہے۔ *** اور ا سکی والدہ کی وراثت تقسیم ہوچکی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1.مذکورہ صورت میں *** کی میراث میں سے بیٹوں کے ساتھ ساتھ بیٹیاں، والدہ اور *** کی دونوں بیویاں بھی وراثت میں حقدار ہیں اور والدہ کو ملنے والا حصہ والدہ کے ورثاء میں تقسیم ہوگا۔ تقسیم کی صورت ورثاء کی تفصیل بتا کرمعلوم کرلی جائے۔

مذکورہ صورت میں *** کی میراث میں سوتیلے بہن بھائیوں کا حق نہیں بنتا۔

3.*** کی میراث کے کل360 حصے کیے جائیں گے جن میں سے *** کی والدہ کو60 حصے   (16.666فیصد)  *** کی بیوی کو 130 حصے (36.111 فیصد)اور *** کے پانچ سگے بھائیوںمیں سے ہر ایک کو 34،34 حصے(9.444فیصدفی کس)  ملیں گے۔

*** کے(والد کی طرف سے ملنے والے حصے کے علاوہ) ترکہ کے کل 15 حصے کیے جائیں گے جن میں سے *** کی والد ہ کو 5 حصے(33.333فیصد) اور پانچ سگے چچاؤں میں سے ہر ایک کو2،2 حصے (13.333 فیصدفی کس) ملیں گے جبکہ دادی، سگی پھوپھی اور سوتیلے چچاؤں کو *** کی میراث میں سے کچھ نہیں ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved