- فتوی نمبر: 4-255
- تاریخ: 05 نومبر 2011
- عنوانات: خاندانی معاملات > ہبہ و ہدیہ
استفتاء
میری والدہ کے دادا *** جن کے مکان کی مالیت 45 لاکھ ہے۔ اس کا انتقال ہوئے تقریباً 40 سال ہوگئے ہیں، ان کے بعد میری والدہ کی دادی بھی چل بسی۔ *** کا کوئی عزیز اقارب نہ تھا اور نہ ان کی بیگم کا، ان کی ایک بیٹی اور دو بیٹے تھے۔ بیٹی *** ،بیٹا *** اور *** ۔16 سال پہلے *** کی بیگم چل بسی ۔ ان کے 5 سال کے بعد *** بھی چل بسے۔ *** کی پانچ بیٹیاں زندہ ہیں۔ *** بھی چل بسے ان کی کوئی اولاد نہ تھی۔ چھ ماہ کے بعد ان کی بیگم بھی چل بسی۔
اب *** حیات ہیں اور *** کی 5 بیٹیاں بھی حیات ہیں۔ چونکہ مظفرخان نے اپنی زندگی میں تندرستی کی حالت میں اپنی بیٹی *** کو ایک عدد 10 مرلے کا پلاٹ دیا تھا۔ اور تاکید کی تھی کہ بھائیوں سے مکان میں سےکچھ نہیں لینا۔ *** کا ایک خط بھی لکھا ہوا ہے، بیٹی *** کے نام کہ مکان کے حصے میں سے بھائیوں سے کچھ نہیں لینا ہے۔ *** کے انتقال کچھ سال بعد بہن *** نے ( *** ، *** ) بھائیوں پر مقدمہ بھی کردیا۔
اس ساری صورتھال میں جبکہ بھائیوں کا اور ان کی بیگمات کا بھی انتقال ہوچکا ہے۔ اب *** کی بہن *** اور *** کی پانچ بیٹیاں جبکہ *** باپ سے پلاٹ بھی لی چکی ہے۔ اور مقدمہ بھی ہار چکی ہے۔جوکہ بھائیوں پر کیا تھا۔
اس ساری صورت حال میں 45 لاکھ روپے کی شرعی طور پر تقسیم کردیں۔
نوٹ: *** پہلے فوت ہوئےپھر ان کی بیوی، پھر *** کی بیوی، پھر *** ، پھر *** کی بیوی فوت ہوئی۔نیز باپ نے اپنے بیٹوں کو اپنی زندگی میں مکان دیا تھا اور ان کو مکان بھی قبضے میں دے دیا تھا۔ جس میں صرف وہی دو بھائی رہتے تھے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
باپ نے جب اپنی زندگی میں بیٹوں کو مکان دیاتھا اور ان کا قبضہ بھی کرایا تھا تو وہ مکان ان دونوں بیٹوں کا ہوگیا۔ لہذا آدھے مکان کا مالک *** اور آدھے کا مالک *** بنا۔
پھر دونوں بیٹوں ( *** اور *** ) کے وفات کے بعد اب بطور وراثت کے 45 لاکھ روپے میں بہن طاہرہ کو دونوں بھائیوں سے کل 2312500 روپے اور *** کی پانچ بیٹیوں کو 1500000 روپے اور *** کی بیوی کو 687500 روپے ملیں گے۔
نوٹ:** بیوی کا حصہ بیوی کے رشتہ داروں کو ملےگا۔صورت تقسیم یہ ہے:
نوٹ: مکان کی کل قیمت 45 لاکھ ہے۔ لہذا *** کا آدھا حصہ 4450000 روپے اور ** کا آدھا حصہ 2250000 روپے ہے۔
1 15×3 *** بھائی 2250000
5بیٹیاں بھائی**بہن**
3/2 باقی
15×2 15×1
30 15
30 10 5
1500000 تمام بیٹیوں کا حصہ 500000روپے 250000 روپے
*** کے ورثاء
5 بیٹیاں بھائ** بہن**
1500000روپے 500000روپے 250000روپے
2۔ 4 *** بھائی 2750000 *** کا مکان میں سے ذاتی حصہ: 2250000
بیوی بہن **5بھتیجیاں بھائ** سے ملنے والا حصہ: 500000
1 3 محروم کل: 2750000
687500 2062500روپے
**کے ورثاء
بیوی بہن**
687500روپے 2062500 روپے
احیاء
*** کی 5 بیٹیاں بہن *** کی بیوی بہن** کا کل حصہ
1500000روپے 2312500 687500روپے *** کی طرف سے: 250000
**کی طرف سے : 2062500
کل: 2312500
© Copyright 2024, All Rights Reserved