- فتوی نمبر: 1-4
- تاریخ: 14 فروری 2004
- عنوانات: خاندانی معاملات > نکاح کا بیان > جن لوگوں سے نکاح کرنا ناجائز ہے
استفتاء
ایک شخص صدیق نے ارشاد کی بیٹی سے نکاح کیا اور ارشاد نےصدیق کی بہن سے نکاح کیا، اب ارشاد صدیق کا سسر اور صدیق ارشادکا سالہ ہے۔ تو کیا اب اس شادی کے بعد ارشاد کے ہاں جو لڑکی اور صدیق کے ہاں جو لڑکا ہوا ہے ان کا آپس میں نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
صورت مسئولہ میں چونکہ صدیق کے لڑکے کی والدہ ارشاد کی لڑکی کی باپ شریک بہن ہے لہذاصدیق کے لڑکے کے لیے ارشاد کی لڑکی باپ شریک خالہ ہوئی اور باپ شریک خالہ سے بھی نکاح جائز نہیں ہے۔ اس لیے صدیق کے لڑکے کا نکاح ارشاد کی لڑکی سے جائز نہیں ہے۔ جیسا عالمگیری میں ہے:
القسم الأول المحرمات بالنسب و هن الأمهات … و الخالات … و أما الخالات فخالته لأب و أم و خالته لأب. ( 1/ 273)
فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved