• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بعض اولاد کا باپ کی جائیداد سے نفع حاصل کرنا

استفتاء

ایک میت کے ترکے میں اسکے ۷ بیٹے اور تین بیٹیاں وارث بنتی ہیں اسکی جائیداد منقولہ و غیر منقولہ سے تین بیٹے نفع حاصل کر رہے ہیں ۔ جبکہ بعض بیٹے اور تینوں بیٹیاں مطالبہ کر رہے ہیں جائیداد کی تقسیم کا ۔ آیا اب اس صورت میں جو سربراہ ہے اس پر لازم ہے کہ وہ اسے بیچ کر تقسیم کرے ۔اگر نہیں بیچتا تو شرعا کیا حکم ہے ۔نیز یہ حاصل ہونے والا نفع جس کا دوسرے ورثاءمطالبہ کر رہے ہیں اور یہ نفع ان کو نہیں دیا جاتا ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں دیگر ورثاءکے مطالبہ کے باوجود قابض ومتصرف ورثاءکا ترکہ کو تقسیم نہ کرنا ۔اور نہ ہی اس ترکے سے ہونے والے نفع کا تقسیم کرنا شرعا ناجائز ہے ۔اور قابض ومتصرف ورثاءپر لازم ہے کہ وہ ترکہ کو تقسیم کریں ۔اور اب تک مشترک ترکہ سے جو نفع ہوا ہے اس میں سے بھی دیگر ورثاءکا حصہ دیں۔    فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved