• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

بعض حصہ داروں کو حصہ نہیں ملا

استفتاء

میں اپنے والد کا بڑا بیٹا ہوں، میں نے شادی کی ہے، میرے چار بچے ہیں۔ میرے تین بھائی اور پانچ بہنیں ہیں۔ جن میں صرف

تین بہنیں شادی شدہ ہیں۔ ہمارا ایک چچا  تھا ان کی دو بیویاں تھیں، جن کی کوئی اولاد نہ تھی۔ وہ میرے والد صاحب سے بڑے تھے اور ہمارے ساتھ شریک رہتے تھے۔

چچا کا تقربیاً 1996 میں انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی ایک بیوی ہمارے ساتھ رہتی ہے اورایک اپنے میکے چلی گئی ہے۔

چچا مرحوم نے 1984 میں اپنے والد یعنی ہمارے دادا کی زمین تقریباً ایک لاکھ روپے میں فروخت کرکے ان پیسوں سے ٹریکٹر خریدا۔ اس زمین میں ہمارے والد، چچا مرحوم اور تین بہنوں کا حصہ تھا۔ چچا مرحوم ٹریکٹر چلاتا رہا اور ہمارے والد صاحب ویسے ہی مزدوری کرتے تھے۔ گھر کا خرچہ بھی شریک چل رہا تھا اور ساتھ ساتھ گھر خریدنے کے لیے  پیسے بھی جمع ہو رہے تھے چونکہ ہم پرانے گھر میں رہتے تھے۔ یہاں تک 1995 میں ٹریکٹر کے ساتھ اور سامان بھی خریدا جو ٹریکٹر سمیت قیمت تین لاکھ روپے بنتی تھی او رساتھ ایک لاکھ پچاس ہزار نقد بھی جمع ہو گئے تھے اس نقد رقم پر چچا مرحوم نے چار کنال جگہ خرید کر اس پر گھر بھی بنا دیا جونہی ہم نئے گھر منتقل ہوگئے چچا کا انتقال ہوگیا۔

انتقال کے بعدچونکہ ان کا کوئی اولاد نہ تھی اس لیے ایک بیوی میکے چلی گئے اورایک ابھی تک ہمارے ساتھ رہتی ہے۔ خدا کا کرنا ایسا  تھا کہ دوچار سالوں میں وہ ٹریکٹر سمیت سارے مشینری بیچ کر پیسے بھی ختم ہو گئے۔ اب صرف گھر باقی ہے اور اس کے ساتھ کچھ خالی جگہ ہے جو گھر کے احاطے میں شامل ہے باقی  سارے گھر سمیت قیمت 20 لاکھ روپے بنتی ہے۔ چونکہ ہم نے ابھی تک اپنے پھوپھیوں کو بھی حصہ نہیں دیا ہے اور نہ چچا کے بیویوں کو حصہ دیا ہے۔ میں نے کئی دفعہ والد صاحب سے تذکرہ کیا کہ اس بارے میں مفتی حضرات سے بات کریں کہ اب ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ چونکہ بات تو 1984 سے چلی آرہی ہے۔ لیکن وہ نہ مانے۔ لہذا مفتی صاحب کی خدمت میں عرض ہے کہ  اس کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

۱۔ تقسیم کیسے ہو گی؟ اگر پھر بھی والد نہ مانے تو صرف میرے لیے کیا حکم ہے؟

۲۔ کیا میں ان کو  یعنی پھوپھیوں  اور چچا مرحوم کی بیویوں کو پیسوں کے  بغیر راضی کرسکتاہوں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر چچا کی بیویاں اور آپ کی پھوپھیاں اپنا حق معاف کردیں تو درست ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved