• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بچاہوا پٹرول

استفتاء

ایسا بھی ہوتا ہے کہ زید آٹوز پر ٹیوننگ کے دوران گاہک کی موٹر سائیکل سے پٹرول نکالا، جس سے پرزے دھوتے ہیں اور زید آٹوز کی کوشش ہوتی ہے کہ بقدر ضرورت ہی پٹرول نکالا جائے لیکن کبھی بھولے سے بقایا پٹرول واپس ہونے سے رہ جاتا ہے۔ تو اب کیا کریں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ بقایا پٹرول زید آٹوز کے پاس امانت ہے اور اس شخص کو واپس کرنا پڑے گا۔ اگر اس شخص سے رابطہ نہ ہو رہا ہو تو ایک آدھ دن انتظار کر کے اس پٹرول کی قیمت کے بقدر مالک کی طرف سے صدقہ کردیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved