- فتوی نمبر: 12-258
- تاریخ: 10 ستمبر 2018
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
ایک سوال پوچھنا ہے کہ ایک بہن 12 ہفتے سے حاملہ ہے، اس کی رپورٹس میں ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ بچہ کے دماغ کا فنکشن ٹھیک نہیں ہے۔ میرا مطلب عام بچوں کی طرح نہیں ہے، بچہ کی پیدائش کے بعد فوراً بچہ کی وفات ہو جائے گی۔ ایک بیماری ہے (anencephaly) ہے، اس بیماری میں بچے کے دماغ کا اوپر کا ڈھکن نہیں ہوتا۔
کیا ایسی صورت میں عورت اسقاط کروا سکتی ہے یا نہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں حمل پر چار ماہ گذرنے سے پہلے پہلے اسقاط حمل کروا سکتے ہیں کیونکہ اگر اس حمل کو باقی رکھا جائے تو بچے کے معذور پیدا ہونے کے قوی امکانات ہیں ۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved