• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بچے کے ناقص الخلقت ہونے کیو جہ سے جلدی ڈلیوری کروانا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

محترم جناب مفتی صاحب میں آپ کو ایک جاننے والے کی الٹراساؤنڈ رپورٹ بھیج رہا ہوں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں بچہ abnormal ہے جس کی کھوپڑی کا کچھ حصہ نہیں ہے اور آنکھیں بھی مینڈک سی ہیں لہذا abortionکروالیں۔ چھٹا مہینہ ہے۔ آپ بتائیں کیا abortion کروالیں؟ اگر حضرت ڈاکٹر صاحب کو یہ رپورٹ آپ دکھا کے ان سے مشورہ لےلیں تو بہت مناسب ہوگا۔

بچہ کی والدہabortion نھیں کروانا چاہتی وہ کہتی ہے کہ آپ کچھ پڑھنے کے لئے بتا دیں شاید اللہ تعالیٰ کی طرف سے کرم ہو جائے اور بچہ ٹھیک ہو جائے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں چونکہ بچے کے ناقص الخلقت پیدا ہونے کا گمان غالب ہے اس لیے چھ ماہ پورے ہونے پر ڈلیوری کرواسکتے ہیں۔یہ اسقاط حمل کے حکم میں نہ ہوگا اور اس میں گناہ نہ ہو گا،تاہم ڈلیوری کا فیصلہ کرنے سے پہلے ایک دو مزید ماہر ڈاکٹروں سے رائے لے لی جائے تاکہ  کوئی بے احتیاط نہ ہو جائے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved