• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بچے کو حفظ کرانے کی نذر ماننا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کسی نے منت مانی تھی کہ جو بھی بچہ پیدا ہو اہم اس کو حافظ قرآن بنائیں گے تو بیٹی پیدا ہوئی ہے وہ اب جوان ہو گئی ہے تو کیا اب وہ اپنی منت کو پورا کرے یا اس کےبد لے میں کچھ اورکرے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں منت کی نہیں بنتی ،لہذا شرعا اسے پورا کرنا ضروری نہیں ،تاہم چونکہ اللہ تعالی کےساتھ ایک وعدہ تو بہرحال کرلیا تھا اس لیے اپنی کوشش حافظ بنانے کی کریں آپ کی کوشش کے باوجود بھی بچی حافظہ نہ بن سکے تو آپ پر اس کا کوئی بوجھ نہیں۔

تفسیر بیان القرآن (1/232)میں ہے:

اذقالت امرءت عمران….

اس زمانےمیں ایسی نذر ماننا مشروع تھا .(۳)

(۳)بخلاف مافی شرعنا لقوله علیه السلام لانذر فیما لایملک (الحدیث)ولیس فی اختیار الناذر ان یفعل غیره فعلا فلا ینعقد النذر فافهم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved