- فتوی نمبر: 1-69
- تاریخ: 05 جنوری 2006
- عنوانات: حظر و اباحت > منتقل شدہ فی حظر و اباحت
استفتاء
آجکل اکثر مساجد میں دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ حضرات اپنے ہمراہ نماز پڑھنے کے لئے بچوں کو بھی ساتھ لے آتے ہیں ان میں سے اکثر حضرات تو بچوں کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں دوران نماز وہ اپنے نماز میں مشغول ہوتے ہیں اور ان کے بچے ساری صفوں میں آگے پیچھے بھاگتے ہیں جس سے دوسرے نمازیوں کی نماز میں خلل واقع ہو تا ہے اور جو حضرات ان بچوں کو مسجد میں آزاد چھوڑ دیتے ہیں وہ شور کا باعث بنتے ہیں. میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ مسجد میں کتنی عمر کے بچوں کو لانے کی اجازت ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جو بچے سن تمیز یعنی سات سال سے کم عمر کے ہوں وہ عام طور سے پیشاب پاخانے کا خیال نہیں رکھتے ایسے بچوں کو مسجد میں لانا درست نہیں ۔ اور سات سال سے زائد عمر کے بچوں کو مسجد میں لانا درست ہے فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved