- فتوی نمبر: 15-204
- تاریخ: 12 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > روزہ و رمضان
استفتاء
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
نماز کے بارے میں تو حکم ہے کہ جب بچہ سات سال کا ہو جائے تو اسے نماز کا کہو اور جب دس سال کاہو جائے تو اس کو زبردستی نماز پڑھاؤ۔ کیا روزہ کے بارے میں ایسی کوئی حدیث یا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
روزہ کے بارے میں کوئی حدیث تو نظر سے نہیں گذری البتہ حضرات فقہائے کرام نے نمازوں والی حدیث کے پیشِ نظر روزے کا بھی یہی حکم ذکر کیا ہے۔ البتہ اتنی بات ضرور ہے کہ روزے کے بارے میں اس پر اس وقت عمل کیا جائے جب بچے میں روزہ رکھنے کی ہمت بھی ہو ورنہ روزہ رکھنے پر مجبور نہ کیا جائے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved