استفتاء
ہمارے گاؤں جس کی آبادی تقریبا تین ہزار ہے ۔ گاؤں میں مارکیٹ کی شکل میں سڑک کے دونوں جانب متصل تقریباً چالیس دکانیں ہیں۔ گاؤں میں 1970ء سے قبل مدنی مسجد میں جمعہ ہو رہا ہے۔ اب گاؤں میں بعض لوگوں نے اختلافات کی بنیاد پر اڈہ کے ساتھ والی مکی مسجد میں جمعہ شروع کر دیا ہے۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ مکی مسجد میں جمعہ شروع کرنا درست نہیں۔ مدنی مسجد میں ہی جمعہ پڑھا جائے۔
سوال یہ ہے کہ کیا مکی مسجد میں جمعہ پڑھا جاسکتا ہے یا نہیں؟ جبکہ مکی مسجد اڈہ کے قریب ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو زیادہ سہولت بھی ہے کہ ان کا کاروبار وغیرہ قریب ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مکی مسجد میں جمعہ پڑھنا درست ہے۔
و تؤدى في مصر واحد بمواضع كثيرة مطلقاً على المذهب … دفعاً للحرج. ( در مختار: 3/ 18)
و تقع فرضاً في القصبات و القرى الكبيرة التي فيها أسواق .(شامی: 3/ 7 ) فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved