- فتوی نمبر: 20-299
- تاریخ: 27 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > منتقل شدہ فی حظر و اباحت
استفتاء
بغل اور زیر ناف بال کاٹنے کے بعد اس کا کیا حکم ہے ؟
وضاحت مطلوب ہے کہ حکم سے کیا مراد ہے؟
جواب وضاحت: ان کو دفن کرنا چاہیے یا جلانا چاہیے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بغل اور زیر ناف بالوں کو کاٹنے کے بعد دفن کرنا بہتر ہے،اور کسی ایسی جگہ بھی ڈالنا درست ہے جہاں نجاست نہ ہو البتہ جلانا جائز نہیں ہے نیز بیت الخلاء اور غسل خانے میں نہ ڈالے کیونکہ اس سے بیماری کا اندیشہ ہوتا ہے۔
شامی (668/9) میں ہے :
فاذا قلم اظفاره اوجز شعره ينبغى ان يدفنه فان رمى به فلا بأس وانا القاه في الكنيف او فى المغتسل كره لانه يورث داء
فتاوی محمودیہ (259/19)میں ہے :
سوال :انسان کے ناخن اور بال وغیرہ کو جلانا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب :جلانا جائز نہیں ہے۔
وفى الخانية ينبغى ان يدفن قلامة ظفره و محلوق شعره،وان رماه فلا بأس وكره القائه فى كنيف او مغتسل لان ذالك يورث داء وروى ان النبى صلى الله عليه وسلم امر بدفن الشعر والاظفار وقال لا تتغلبب به سحرة بنى آدم،ولانهما من اجزاء الآدمى فتحترم(طحطاوی،1/287)
© Copyright 2024, All Rights Reserved