• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بغیر بتائے زکوٰة کی رقم کسی کو دینا

استفتاء

سائل کا ایک علاتی بھائی  ہے جو کہ مندرجہ ذیل وجوہات کی بنا پر اپنی روزی کمانے سے قاصر ہے۔ (۱) سائل کے بھائی کی عمر تقریباً ۸۰ سال کے قریب  ہوگی۔ بڑھاپے کی وجہ سے، (۲) ایک بازو کمزور ہونے کی بنا پر اور آنکھوں کی بینائی کمزور ہونے کی وجہ سے  روزی سے قاصر ہے اس کا نان و نفقہ سائل کی حقیقی ہمشیرہ کرتی ہے۔

1۔ کیا سائل اپنے  اور اپنے دو بیٹوں کی زکوٰة اپنے علاتی بھائی کو دے سکتا ہوں۔ بھائی صرف اور صرف اکیلا ہے۔ اور اکثر مقروض رہتا ہے۔ نہ اس کے پاس کوئی مال ہے  نہ کسی طرح سے صاحب نصاب ہے۔ نہ اپنا کوئی مکان  ہے نہ ہی کوئی زمین ہے۔

2۔ اگر سائل کا بھائی خودی کی وجہ سے یا اپنی ذاتی انا کی وجہ  سے زکوٰة کا نام سن کر زکوٰة کی رقم لینے سے انکار کردے تو  کیا سائل بغیر یہ بتلائے کہ یہ زکوٰة کی رقم ہے۔ اس کو یہ زکوٰة کی رقم دے سکتا ہے۔ کیا اس طریقہ سے زکوٰة کی رقم بھائی کو دینے سے ہماری زکوٰة کی ادائیگی کا فرض ادا ہو جائے گایا کہ نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آپ زکوٰة کی رقم اپنے بھائی کو دے سکتےہیں۔ زکوٰة کے لیے یہ بتانا اور کہنا ضروری نہیں کہ یہ زکوٰة ہے۔ اس کے بغیر بھی زکوٰة ادا ہوجاتی ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved