- فتوی نمبر: 18-284
- تاریخ: 20 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات > نکاح کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
گزارش ہے کہ میرانکاح ایک شخص سے ہواتھا انہوں نے مجھے طلاق دے کرفارغ کردیا ہے اورگھر سے باہر نکال دیا اس کے بعد میں سڑکوں پرمارےمارے پھرتی تھی کہ ایک (محمدشہزاد تونسوی نامی )شخص مجھے اپنے گھر لے آئے اورچھت کےنیچے رکھا اوراللہ اوراس کےرسول ﷺ کو گواہ بناکرنکاح کرلیا اورمیاں بیوی والے تعلقات قائم کرلیے ۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ مجھے تقریبا دوماہ کا حمل ہے اوروہ بھی شہزاد کاہی ہے ۔اب محمدشہزاد کاکہنا ہے کہ آپ فتوی لے آئیں تومیں اس حمل والے بچے کو اپنا بیٹابناکرنام بھی دوں گا۔وغیرہ
اب میں یہ فتوی چاہتی ہوں کہ خداکو حاضر ناظر جان کریہ کہتی ہوں کہ یہ حمل شہزاد کاہی ہے توکیا یہ بچہ اسی کاشمار ہوگا؟ اور دوسری بات یہ کہ جس طرح شہزاد صاحب نے مجھے سے نکاح کیاہے وہ نکاح شریعت میں معتبر ہے یا نہیں؟اگر نہیں تو جائز طریقہ کیا ہوگا؟
وضاحت مطلوب ہے:(1)طلاق کےالفاظ کیا تھے؟(2)طلاق کےالفاظ بولنے کےبعد عدت گذری تھی؟
جواب وضاحت:(1)میں اپنے ہوش وحواس میں طلاق دیتاہوں ،طلاق دیتاہوں،طلاق دیتاہوں۔یہ الفاظ تین مرتبہ وقفہ وقفہ سے بولے گئےہیں(2)چارماہواریاں گزرنے کےبعد محمدشہزاد تونسوی سے تعلق ہوا(یعنی عدت گزرگئی تھی)
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں شہزاد تونسوی نے اللہ اوراس کےرسول ﷺ کو گواہ بناکرجونکاح کیا ہےوہ نکا ح نہیں ہوا اوراس دوران جومیاں بیوی والے تعلقات رہے اس پر توبہ استغفار کرناضروری ہے،لہذااب نئے سرے سے گواہوں کی موجودگی میں نیانکاح کرنا ضروری ہے پھر چونکہ عورت کےدعوے کےمطابق وہ محمدشہزاد تونسوی کےنطفے سے حاملہ ہے اس لیے شرعی طریقے کے مطابق نکاح کرنے کے چھے ماہ تک بچہ کی ولادت کی صورت میں اس بچے کانسب بھی محمدشہزاد تونسوی سے ثابت ہوگا اور وہ اسی کابچہ شمار ہوگااوراگر نکاح کےبغیر چھ ماہ سے قبل بچہ پیدا ہواورمحمدشہزاد اس بچے کی نسبت اپنے ہونے کادعوی کرتاہےتب بھی یہ بچہ اسی کاہوگا اوربچہ حلال کاشمار ہوگااوراسے سارے حقوق حاصل ہوں گے۔
فتاوی قاضیخان(1/434)میں ہے:
رجل تزوج امراة بشهادة الله ورسوله کان باطلا لقوله عليه السلام لانکاح الابشهود وکل نکاح يکون بشهادة الله وبعضهم جعلوا ذلک کفرالانه يعتقدان الرسول صلي الله عليه وسلم يعلم الغيب وهو کفر
في الشامية:5/234
اکثرمدة الحمل سنتان……واقلها ستة اشهراجماعافيثبت نسب ولد…
في الهندية:1/540
ولوزني بامراة فحملت ثم تزوجها فولدت ان جاء ت به لستة اشهر فصاعداثبت نسبه وان جاءت به لاقل من ستة اشهر لم يثبت نسبه الاان يدعيه ولم يقل انه من الزنا اماان قال انه متي من الزنا
فلايثبت نسبه ولايرث منه کذافي الينابيع
© Copyright 2024, All Rights Reserved