- فتوی نمبر: 25-391
- تاریخ: 15 مئی 2024
استفتاء
کچھ لوگ ہیکرز ہوتے ہیں جو موبائل اور کمپیوٹر میں ماہر ہوتے وہ ایسی ایپس بناتے ہیں کہ ہم ان ایپس کے ذریعہ سے کسی موبائل نیٹ ورک سے مفت انٹرنیٹ استعمال کرسکتے ہیں۔ اب اس بات کا پتا نہیں کہ اس سے کمپنی کو کچھ نقصان پہنچتا ہے یا نہیں؟اس طریقہ سے مفت انٹرنیٹ استعمال کرنا کیسا ہے؟
مختلف سمز میں فری انٹرنیٹ کا مختلف طریقہ کار ہوتا ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
انٹرنیٹ کی سہولت دینے والی کمپنیاں مفت میں سہولت مہیا نہیں کرتیں۔ اس لیے ان کی چیز سے بغیر ان کی اجازت کے مفت میں فائدہ اٹھانا شرعاً جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved