- فتوی نمبر: 2-308
- تاریخ: 29 جون 2009
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
اگر کسی عورت نے اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر اس کی جیب سے کچھ پیسے لے لیے اور بعد میں اس کو استعمال کیا تو کیا حکم ہے؟ کیا یہ چوری میں شمار ہوگا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر شوہر گھر یلو ضروریات پوری کرتاہو تو اس کی اجازت کے بغیر جیب سے پیسے نکالنا چوری میں شمار ہوگا۔ اور اگر کہیں رکھے ہوئے مل جائیں تو ان کی بھی اجازت لینا ضروری ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved