• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بغیر ملکیت میں دیے اکاؤنٹ میں رقم جمع کروانے کی وجہ زکوٰة اور قربانی

استفتاء

اگر خاوند نے بیوی کے اکاؤنٹ میں اتنی رقم جمع کروائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ صاحب نصاب بن جاتی ہے تو بیوی پر زکوٰة اور قربانی ہوگی یا نہیں؟ ( اگر ملکیت میں نہ دیا ہو) اگر بیوی کے پاس صرف زیور ہو تو اس پر زکوٰة اور قربانی ہوتی ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر بیوی خود صاحب نصاب نہ ہو تو شوہر کے بیوی کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کروانے سے جبکہ وہ رقم بیوی کی ملکیت میں نہ دی ہو بیوی صاحب نصاب نہ بنے گی اور اس پر زکوٰة واجب نہ ہوگی، اگر بیوی کے پاس بقدر نصاب زیور ہو تو اس پر زکوٰة واجب ہے، البتہ قربانی کے سلسلہ میں اگر ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے بقدر زیور موجود ہو تو قربانی واجب ہوگی۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved