- فتوی نمبر: 17-131
- تاریخ: 17 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > حج و عمرہ کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک شخص عمرہ ادا کرنے کے ارادے سے سعودی عرب کا سفر اختیار کرتا ہے لیکن میقات سے پہلے جان بوجھ کر نہ تو نیت کرتا ہے اور نہ ہی تلبیہ پڑتا ہے بلکہ مکۃالمکرمہ پہنچ کر خانہ کعبہ کی زیارت کرتا ہے، نماز ادا کرتا ہے ،بعد میں شام کو مسجد عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ یا مسجد جعرانہ سے احرام باندھ کر اور نیت کرکے عمرہ ادا کرتا ہے ۔کیااس شخص پردم واجب ہوگا کہ نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں اس شخص کو دم بھی دینا ہوگا اور اپنے کیے پر توبہ اور استغفار کرنا ہوگا۔۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved