• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بغیر وضو موبائل وکمپیوٹر پر آیت وغیرہ لکھنا

استفتاء

حضرت جی بغیر وضو کے کمپیوٹر میں یا موبائل میں کوئی آیت ،حدیث ،درود پاک اور اللہ اور انبیاء کے اسماء لکھنا کیسا ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کمپیوٹر یا موبائل پر بغیر وضوء قرآنی آیت کا لکھنا جائز ہے کیونکہ کمپیوٹر اور موبائل پر کتابت’’ کی بورڈ ‘‘کے ذریعے ہوتی ہے جس کی وجہ سے قرآنی الفاظ کو ہاتھ نہ براہ راست لگتا ہے اور نہ بالواسطہ لگتا ہے بشرطیکہ جس جگہ لکھاجارہاہے اس حصے کو اور خاص ان لفظوں کو ہاتھ نہ لگے ۔لیکن باوضو لکھنا بہتر ہے ۔درود پاک اور دیگر متبرک اسماء کو ہر حال میں بغیر وضو لکھناجائز ہے۔

 

فی التنویر350/1

لایکرہ کتابة القرآن والصحیفة واللوح علی الارض عندالثانی۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved