• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ذاتی بغض کی وجہ سے سبق وغیرہ کو بہانا بناکرمارنا وغیرہ

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ مہتمم، ناظم،مدرس یا ان کی اولاد کا طلباء میں سے کسی  طالب علم کو اپنی ذاتی معاملات و اختلافات پر ،یا سبق ،سبقی، منزل ، مطالعہ کی کمزوری پر مار لگانا یا کھانا،رہائش بند کرنا۔ یہ شرعاکیسا ہے؟اورکتنا جرم ہے؟ وضاحت فرمائیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ بات تو سائل کو بھی معلوم ہے کہ تعلیمی سرزنش کے ضمن میں ذاتی انتقام لینا درست نہیں، لیکن یہ سوال کسی خاص پس منظر سے تعلق رکھتا ہے جس پر سائل اسے منطبق کرنا چاہتا ہے ۔کسی خاص شخص کے عمل کے بارے میں اس وقت تک ذمہ داری سے کوئی بات کہنا ممکن نہیں جب تک فریقین کے موقف پوری تفصیلات کے ساتھ سامنے نہ آجائیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved