• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بہن سے کاروبار کے لیے پیسے لیے پھر وفات ہوئی ان پیسوں کا کیاہوگا

استفتاء

1۔ میرا نام شارق احمد ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری بہن نے میرے والد صاحب کو چلتے ہوئے کاروبار میں رقم لگائی تھی۔ اس وقت والد صاحب کا کاروبار بہت اچھا چلتا تھا۔ میری امی نے منع بھی کیا تھا کہ تمہارے ابو دین کے اچھے نہیں ہیں وہ رقم لے کر واپس نہیں کرتے۔ میری بہن نے 350000 روپے دیے تھے۔ اس میں یہ طے پایا کہ 66% میرے والد صاحب کے اور 44% میری بہن کے تھے۔ اس میں ان کو نقصان ہو گیا۔ اس وقت میں اپنےوالد صاحب کو قصور وار سمجھتا ہوں۔ در اصل وہ ایک سیل مین تھے، براتھ روڈ سے مال لے کر براتھ روڈ کے کسی اور دوسرے دوکاندار یا کراچی میں مال فروخت کر کے نفع کما لیتے تھے۔ ان کے ایک دوست ان کو مشورے دیتے تھے کہ اپنے وہ دکاندار جن سے آپ مال خریدو ان کو اپنے کاروبار کی تفصیلا مت دو۔ ان کے ساتھ کھانا نہ کھایا کرو، ان کی دکان سے مال بُک نہ کرو، ان کے ساتھ کراچی مت جایا کرو، لیکن میرے والد صاحب ایک سادہ طبیعت کے ہیں، میرے والد صاحب نے اپنے دوست کی بات پر عمل نہیں کیا۔ پھر 2009ء دسمبر میں ان کا ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا اس میں ان کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، اس کی وجہ سے وہ چھ یا سات ماہ میں اپنی تمام جمع پونجی خرچ کر دی۔ ہم سب گھر والوں نے منع کیا تھا لیکن انہوں نے ہماری ایک نہ مانی۔ اسی دوران وہ دکاندار جن سے مال لے کر فروخت کرتے تھے وہ خود میرے والد صاحب کے دکانداروں سے مل گئے اور والد صاحب کو درمیان سے نکال دیا۔

پھر میری بہن کے گردے خراب ہو گئے۔ وہ ابو سے رقم واپس مانگتی تھی، ابو نے 40000 واپس کیے، وہ اس کے علاج اور کھانے کا بھی خیال رکھتے تھے۔

میری بہن کا یکم جون 2018ء کو انتقال ہو گیا۔ اس کی وراثت کے مسئلہ کے مطابق ابو کو (امی کے 6/1 کے علاوہ) سب ابو کے ہیں۔

ان 350000 میں 175000 میری ایک خالہ (نمبر1) اور 50000 میری دوسری خالہ (نمبر2) کے تھے، باقی میری بہن کے تھے۔

اب یہ بتادیں کہ ابو نے کتنے واپس کرنے ہیں۔

2۔ در اصل ابو کی دینداری اچھی نہیں تھی، انہوں نے ہمیشہ لوگوں سے پیسے لے کر کھا گئے۔ ان کی عمر 78 سال ہے۔ اتنے سالوں میں انہوں نے جن لوگوں سے پیسے لیے ہوں گے وہ بھی بھول چکے ہوں گے اور میرے والد صاحب بھی۔ میرے والد صاحب جہاں بھی گئے وہاں سے پیسے ادھار لے آتے۔

اب بتائیں میں ان قرضوں کی ادائیگی کس طرح کروں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ آپ کی بہن کے جو پیسے تھے وہ تو وراثت کی وجہ سے اب آپ کے ابو امی کے ہی ہیں البتہ آپ کی خالاؤں کے جو پیسے ہیں ان کی واپسی آپ کے ابو کے ذمے ہے۔

2۔ جن کا پتہ ہو ان کو ادا کر دیں اور جن کا پتہ نہ ہو ان کی طرف سے کسی مستحق زکوٰۃ کو دیدیں۔

نوٹ: اگر یکشمت دینا مشکل ہو تو تھوڑا تھوڑا کر کے دیدیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved