• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

باہر کے بیوپاری سے کمیشن کی صورت

استفتاء

غلہ منڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مختلف اجناس کی خرید و فروخت ہوتی ہے، زمیندار اپنا غلہ آڑھتی کے پاس لاتے ہیں اور آڑھتی اسے فروخت کر کے اپنی کمیشن لیتا ہے۔

بعض اوقات باہر کا  بیوپاری کہتا ہے کہ مجھے اتنا مال چاہیے تو آڑھتی اس کو اپنا مال فروخت کر دیتا ہے اور اس صورت میں بھی اس بیوپاری سے کمیشن وصول کرتا ہے۔

کمیشن کی مذکورہ صورت کا کیا حکم ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آڑھتی کا اپنا مال فروخت کرنے پر خریدار سے کمیشن لینا جائز نہیں البتہ آڑھتی یہ کر سکتا ہے کہ وہ شروع سے ہی اپنے مال کی قیمت کچھ زیادہ مقرر کرے۔

بحوث فی قضایا فقهیه معاصرة: (۱/۸)

و للتجار ملاحظ مختلفة فی تعیین الأثمان و تقدیرها، فربما تخلف أثمان البضاعة الواحدة باختلاف الأحوال، ولا یمنع الشرع من أن یبیع المرء سلعته بثمن فی حالة، و بثمن آخر فی حالة آخری۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved