• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بہو سے بوس و کنار کا حکم

استفتاء

کیا فرماتے علمائے کرام کے ایک عورت کا خاوند ملک سے باہر چلے گئے اور اس کی بیوی اس کے والدین کے ساتھ رہتی ہے۔ اس کے خسر نے اس کے ساتھ بوس و کنار 2 یا 3 بار کیا اور 4 بار پیٹ کے پیچھے سے پکڑا اور چمٹ گیا اور انزال بھی ہوا، مگر کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ کیا حکم ہے؟

وضاحت مطلوب ہے:

بوس وکنار کی پوری تفصیل ذکر کریں مثلاً بوسہ ہونٹوں پر دیا یا رخساروں پر وغیرہ وغیرہ۔ پیٹ کے پیچھے سے پکڑنے سے کیا مراد ہے نیز کپڑوں کے اوپر سے پکڑا یا بغیر کپڑوں کے، نیز انزال ہر دفعہ ہوا یا کسی ایک مرتبہ میں، غرض سوال کو مکمل واضح کر کے بھیجیں۔

جواب وضاحت:

بوس و کنار زبردستی ہوا رخسار پر، بہو اپنےآپ کو بچاتی رہی تو سسر نے زبردستی پیچھے سے پکڑا اور انزال ہو گیا۔ انزال صرف اس ہی بار ہوا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ہماری تحقیق کے مطابق موجودہ دور میں سسر کے بہو کے ساتھ بوس و کنار کرنے سے بیوی اپنے شوہر پر حرام نہیں ہوتی، تاہم سسر کے لیے ایسا کرنا سخت گناہ کی بات ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو ’’فقہ اسلامی‘‘ صفحہ: 34، تالیف ڈاکٹر مفتی عبد الواحد صاحب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved