- فتوی نمبر: 14-162
- تاریخ: 10 فروری 2019
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال کا پس منظر یہ ہے کہ میں نے کسی صاحبِ علم سے پوچھ کر یہ معاملہ کیا تھا اور حضرت ڈاکٹر صاحب اور جامعہ دارالعلوم کراچی سے چھپنے والی سونے چاندی کی کتاب میں بھی پڑھا تھا، اس لئے اس بنیاد پر میں نے ایک صاحب سے ان کے اصرار پر معاملہ کرلیا اور ایک عرصے تک وہ میرا سونا مجھے لوٹارہےتھے مگر پھر کچھ عرصہ سونانہ دیا اور میرے خلاف عدالت میں مقدمہ کر دیا کہ میں نے ان کے ساتھ ایک سودی معاملہ کررکھا ہے لہذا معاہدہ ختم کرایا جائے اور منافع کالعدم کیا جائے آپ سے استدعایہ ہےکہ آپ تحریری وضاحت فرما دیں کہ یہ معاملہ شریعت کی رو سے جائز ہے یا نہیں؟ اور کیا میں ان صاحب سے اپنی اصل رقم مع منافع لے سکتا ہوں یا نہیں ؟
معاہدہ درج ذیل ہے:
معاہدہ
محمد بلال شناختی کارڈ نمبر-*********** 3سکنہ 22/3 ریوازگارڈن لاہور بقائمی ہوش و حواس خمسہ کے قرار کرتا ہوں کہ میں نے محمد کلیم سے پندرہ لاکھ روپے جس کا نصف ساڑھے سات لاکھ روپے بنتے ہیں وصول کر لیے ہیں۔ اس بیع پر کہ ایک سال کے بعد سونا 24 قیراط بوزن 502 گرام 320ملی گرام اداء کروں گاجس کی ترتیب اس طرح ہوگی کہ ہرماہ 12 گرام 700 ملی گرام 24 قیراط سونا ادا کروں گا ،باقی یکمشت مقررہ وقت 15 مارچ 2018 کو ادا کروں گا اور ایک عدد چیک نمبر 26912109میزان بینک اعظم کلاتھ مارکیٹ برانچ کا عطا کردیا ہے تاکہ وقت مقررہ پر ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں کارروائی عمل میں لانے کا اختیار محمد کلیم شہاب کو حاصل ہوگا روبرو گواہان تحریر لکھ دی ہے تاکہ بوقت ضرورت کام آئے‘‘
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت سونے میں بیع سلم کی بنتی ہے جو حنفیہ کے نزدیک ایک روایت کے مطابق جائز ہے ۔لہذا مذکورہ معاملے کو سودی کہنا درست نہیں ہے۔
بدائع الصنائع (5/ 212)
وهل يجوز السلم في التبر والنقرة والمصوغ فعلى رواية كتاب الصرف لا يجوز لأنه جعلها بمنزلة الدراهم والدنانير المضروبة
وعلى رواية كتاب المضاربة يجوز لأنه جعلها بمنزلة العروض حيث لم يجوز المضاربة بها فتتعين بالتعيين فكانت مبيعة فيجوز السلم فيها۔
فی معیار السلم من المعاییر الشرعیةرقم:9/2/3
یشترط ان یکون اجل تسلیم المسلم فیه معلوما علی نحو یزیل الجهالة المفضیة الی النزاع ولا مانع من تحدید آجال متعددة لتسلیم المسلم فیه علی دفعات بشرط تعجیل رأس مال السلم کله
© Copyright 2024, All Rights Reserved