• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بکرے کے گردوں، تلی اور کپوروں، گائے کے پھپھڑوں، اوجھڑی اور سری کا حکم

استفتاء

6۔ براہ کرم مندرجہ ذیل چیزوں کے متعلق بھی بیان فرما دیں۔ اللہ پاک آپ لوگوں کو بہت زیادہ جزائے خیر مرحمت فرمائے۔

1۔ بکرے کے گردے (ہم نے گردوں کے بارے میں مکروہ تحریمی سنا ہے)

2۔ بکرے کی تلی اور کپورے۔

3۔ گائے کا پھیپھڑا۔

4۔ گائے کی سری

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بکرے کے گردے، بکرے کی تلی، گائے کا پھیپھڑا، اور گائے کی اوجھڑی، گائے کی سری یہ سب حلال ہیں۔ البتہ کپورے خواہ بکرے کے ہوں یا کسی اور جانور کے ہوں، مکروہ تحریمی ہیں اور ان کا کھانا ناجائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved