• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بل کم کروانے کے لیے پیسے دینا

استفتاء

کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں :

1۔کہ بعض مرتبہ حکومت والے بجلی کا بل اندازے سے زیادہ بھیج دیتے ہیں ۔درحقیقت بجلی کابل 2000/روپے یا 3000/روپے بنتا ہے لیکن کبھی کبھار 15000/روپے یا 20000/روپے کا بل بھیج دیتے ہیںاب اگر یہ شخص واپڈا والے کو کہے کہ اتنا روپیہ ہم ادا نہیں کر سکتے ہیں لہذا یہ بل میں کمی کردیں گے؟ تو اس طرح کرنا اس شخص کیلئے جائز ہے؟جبکہ واپڈا والے حکومت کو اس کی اطلاع نہیں دیتے ۔

2۔اس ڈر کی وجہ سے کہ بل زیادہ آئے گا ایک شخص اپنے میٹر کو ہی ختم کرکے اتار دیتا ہے پھر بغیر میٹر کے واپڈا والوں کو مہینے کا300/روپے یا 500/روپے جوبھی طے ہو جائے ادائیگی کرتا رہتا ہے ۔کیا یہ چوری تو نہ ہو گی ؟حالانکہ پیسے یہ شخص مذکورہ ادا کرتا رہتا ہے ۔دوسرے لوگ بھی میٹر کے بغیر واپڈا والوں کو ادائیگی کرتے ہیں ۔

تفصیل سے ان دو صورتوں کا حکم بیان کریں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔اگر واقعتا بل استعمال کیے ہوئے یونٹوں سے زیادہ آجائے تو اسے کم کروانے کیلئے کچھ رقم دے سکتے ہیں ۔تاہم محکمے والوں کے لیے یہ رقم لینا جائز نہیں ۔

2۔بل زیادہ آنے کے ڈر کی وجہ سے میٹر کو ختم کرکے بجلی استعمال کرتے رہنا اور کچھ طے شدہ رقم کی ادائیگی محکمے والوں کو کرتے رہنا جائز نہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved