- فتوی نمبر: 11-389
- تاریخ: 23 اپریل 2018
- عنوانات: حظر و اباحت > کھانے پینے کی اشیاء
استفتاء
مفتی صاحب مجھ سے ایک آدمی نے ایک مسئلہ پوچھا ہے براہ مہربانی وہ آپ بتا دیں۔ ایک آدمی کہتا ہے کہ میں نے 8 یا 9 سال کی عمر میں شراب کے دو تین چمچ پیے ہیں، اس وقت میں بہت زیادہ بیمار تھا، تین تین دن میں نیند نہیں کرتا تھا، تکلیف کی وجہ سے گھر والے چمچ کے ساتھ شراب دے دیتے تھے تو آرام آجاتا تھا کیونکہ ڈاکٹر نے بتایا تھا، پر اس وقت میں شراب نہیں جانتا تھا ابھی مجھے پتا چلا کہ وہ شراب تھی، تو میں گناہگار ہوں گا یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
چونکہ اس وقت آپ نابالغ تھے اور ڈاکٹر کے کہنے پر شراب پلائی گئی اس لیے آپ گناہ گار نہیں ہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved