• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

بندوق سے شکار

استفتاء

مسئلہ یہ ہے کہ زید  کا شوق ہے۔میں مرغابی کا شکار کرتا ہوں۔ جب میں مرغابی جو کہ غول کی شکل میں اڑتی ہے۔جب ان کو فائر لگتا ہے تو ان میں سے کچھ زخمی ہو کر اڑتی ہیں اور کچھ اس وقت مر جاتی ہیں۔میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ جو مرغابی فائر لگ کر فضا میں مر جاتی ہے وہ حلال ہے یا حرام؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

رائفل اور کلاشنکوف کی باریک سے باریک گولی جو مشاہدہ میں آتی ہے وہ ایسی نوکیلی نہیں ہوتی جو چبھتی ہو بلکہ آگے سے وہ کند ہوتی ہے اور اس کی نوک کی موٹائی تقریبا دو ملی میٹر ہے اس لیے کسی بندوق یا کلاشنکوف سے شکار کیے ہوئے جانور کو ذبح کرنا ضروری ہے اور اگر وہ گولی سے مر گیا تو حرام ہو گا۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved