• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بینک اکاؤنٹس کی ملازمت کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

1۔میری تعلیم ایم ایس فنانس ہے ۔عمومی طور پر تقریباً ہر ادارے کے بینک اکاونٹس سودی ہوتے ہیں یا سود دے رہے ہوتے ہیں یا سود لے رہے ہوتے ہیں، تو جب بھی شعبہ اکاونٹس کی ملازمت کے لیے اپلائی کرتا ہوں تو سود سے متعلق وعیدیں سن کر پریشان ہوجاتا ہوں ،کچھ لوگ کہتے ہیں کہ تم نے صرف اپنی نوکری کی تنخواہ لینی ہے، تمہارا سود سےکوئی تعلق نہیں بنتا۔ اس صورت حال میں بے روزگار بندہ کیا کرے؟

2۔ایک صاحب غلہ منڈی میں منشی کی نوکری کرتے ہیں ان مالک ان کو اجناس میں ملاوٹ کرنے کو کہتا ہے وگرنہ نوکری چھوڑنی پڑےگی وہ ملازم اس صورت حال میں کیا کریں؟اور انکا رزق حلال رہے گا یا مشتبہ ہوجائےگا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ہرادارے کےبینک اکاؤنٹس کاسودی ہونا ضروری نہیں،لہذا اگر آپ کو کسی خاص ادارے میں ملازمت مل رہی ہو تو اس کی تفصیل مہیاکریں کہ وہ کونسا ادارہ ہے اور اس کے اکاؤنٹس کس بینک میں ہیں ؟اس کے بعد آپ کی کچھ رہنمائی کی جاسکتی ہے۔

2۔ان منشی صاحب سے کہیں کہ وہ اجناس میں ملاوٹ کی تفصیل لکھ کر بھیجیں ،اس کے بعد اس کی کچھ رہنمائی کی جاسکتی ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved