• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بینک میں نائب قاصد کی ملازمت کاحکم

استفتاء

کیا بینک میں نائب قاصد کی جاب جائز ہے؟

وضاحت مطلوب ہے:کام کیا ہو گا اورجاب کی کیا مجبوری ہے تفصیل سے لکھ کربھیجیں ؟

جواب وضاحت :میں ایک ٹیچر ہوں میرےبرادر نسبتی الائیڈبینک میں خادم کے طور پر کام کرتے ہیں ،میں ان سے کہتا ہوں کہ علماء سے سنا ہے کہ بینک کی جاب ٹھیک نہیں ہے،وہ کہتے ہیں کہ میں اور کوئی کام نہیں کرسکتا ،ان کی تین بیٹیاں ہیں ،ان کی کس طرح رہنمائی کروں ؟

وضاحت مطلوب ہے:آپ کے برادرنسبتی کی بینک میں کیا کیا ذمہ داریاں ہیں ؟اسےکیا کام کرنے پڑتے ہیں ؟ تفصیل سے بیان کریں

جواب وضاحت:سٹاف کو چائے ،پانی دینااور فائل وغیرہ پکڑادینا یعنی آفس بوائے کے طور پر کام کرنا

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں آپ کےبرادرنسبتی کی ملازمت جائز ہے کیونکہ بینک کی تمام نوکریاں ناجائز نہیں ہوتیں بلکہ وہ

ملازمت ناجائز ہوتی ہے جس کاتعلق سودی معاملات سے ہو جبکہ نائب قاصد کی ملازمت  کاتعلق سودی معاملات سے نہیں ہے۔ ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved