• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بینک ملازمت

استفتاء

مندرجہ ذیل مسئلہ میں شریعت کی رو سے میری رہنمائی فرمائیں۔میں عرصہ اٹھارہ سال سے ایک بنک میں ملازم ہوں۔ میں اس ملازمت سے  مطمئن نہیں ہوں لیکن اس نوکری کو چھوڑنے میں میرے لیے کچھ معاشی مشکلات ہیں میری  معاشی حالت اور اخراجات کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

۱۔ بنک کے تجربے کے حساب سے کہیں اور  کسی ادارے میں ملازمت ملتی ہے تو اتنی تنخواہ نہیں ہوگی جتنی یہاں ملے گی، جبکہ اخراجات اس تنخواہ سے بمشکل پورے ہوتے ہیں کیونکہ

۱۔ والد صاحب گھر میں ہیں ضعیف ہیں دل کا عارضہ ہے۔

۲۔ مجھ سے چھوٹا بھائی، دماغی عارضے میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے کوئی کام نہیں کرسکتا جبکہ اس کی دوائیاں اور اخراجات بھی ہیں۔

۳۔ ایک بہن ہیں جو مطلقہ ہیں، ان سے چھوٹا بھائی ہے جو ابھی پڑھ رہا ہے جس کے اخراجات بھی میرے ذمے ہیں۔

۴۔ گھریلو اخراجات کچن وغیرہ بھی ہیں۔

۲۔ فی الحال کرائے کے مکان میں ہوں دو تین ماہ میں اپنے گھر منتقل ہو جاؤ ں گا۔ اس وقت میرے پاس کل اثاثہ جات یہ ہیں:

دس لاکھ نقدی، جس میں سے پانچ لاکھ گھر کی خرید اور دیگر مصارف میں خرچ ہوں گے۔ تین چار لاکھ کے شیئرز، اور تین لاکھ مزید نقد روپے۔گاڑی جس کی مالیت ڈھائی لاکھ ہے۔

موجودہ حالات میں میرے لیے کیا حکم ہے؟ کیا میں فوراً ملازمت چھوڑ دوں؟ نیز کیا کسی اسلامی بینک میں ملازمت کے حصول کی کوشش کر سکتا ہوں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کسی اسلامی بینک میں منتقل ہو جائیں تو بہتر ہے کیونکہ وہ برائی میں کمتر ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved