• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بنیک سے حاصل شدہ آمدنی سے کاروبار کرنے کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

گزارش ہے کہ سائل عرصہ بیس سال سے بینک ملازم  ہے، اب سائل نوکری چھوڑ کر حلال کاروبار شروع کرنا چاہتا ہے، جس سے ا سے حلال آمدنی حاصل ہو، سائل کے پاس بینک کی آمدنی کے علاوہ اور کوئی صورت نہیں۔ اس میں رہنمائی فرمائے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں چونکہ سائل کے پاس بینک کے پیسوں کے علاوہ اور پیسے نہیں ہیں، لہذا ان پیسوں سے کاروبار کر لیں اور پھر حساب کرکے جتنی رقم کاروبار میں لگائی ہے آہستہ آہستہ صدقہ کر دیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved