• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بینکوں کے اکائونٹس کی تفصیل

استفتاء

HPکی طرف سے رقم محفوظ کرنے اور فلپس کمپنی کے اکائونٹ میں بھیجنے کے لیے میزان بینک، مسلم کمرشل بینک، دی بینک آف پنجاب میں اکائونٹ بنائے گئے ہیں۔ HPکی طرف سے میزان بینک میں ایک کرنٹ اکائونٹ اور دو بزنس پلس یعنی سیونگ اکائونٹ کھلوائے گئے ہیں اور مسلم کمرشل بینک اور دی بینک آف پنجاب میں صرف کرنٹ اکائونٹ کھلوائے گئے ہیں۔

HP کا مذکورہ بینکوں میں مذکورہ اکائونٹ کھلوانا کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ تمام بینکوں میں کرنٹ اکائونٹ کھلوانا جائز ہے اور سیونگ اکائونٹ کھلوانا جائز نہیں۔ کنونشل بینکوں میں تو کسی کے نزدیک بھی جائز نہیں اور میزان بینک میں اگرچہ حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی تحقیق کے مطابق جائز ہے تاہم ہماری یعنی ڈاکٹر مفتی عبدالواحد صاحب ؒ کی تحقیق کے مطابق جائز نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved