• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بنو ہاشم کو زکوٰة اور صدقات واجبہ دینا

استفتاء

****ضلع****۔۔۔۔کے علاقہ میں اکثریت لوگ **** خاندان ( خاندان بنو ہاشم ) سے تعلق رکھتے ہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں  یہاں کے رہنے والوں کے لیے صدقات واجبہ ( یعنی زکوٰة ، فطرانہ اور منت کا صدقہ ) اور دیگر تمام مثلاً چالیسویں کا تبرک، دسویں  کا تبرک اور تیسرے کا تبرک حرام ہیں۔ صدقات واجبہ اور صدقات نافلہ کے بارے میں وضاحت فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

خاندان بنی ہاشم کے لیے صدقات واجبہ زکوٰة ، صدقہ فطر، عشر وغیرہ لینا جائز نہیں۔ البتہ نفلی صدقات لینا جائز ہے۔ ان کے علاوہ  چالیسواں، دسواں، اور تیسرا بدعت ہیں، اس لیے ان کا کھانے سے پرہیز  لازم ہے۔

لا يصرف إلى بناء نحو مسجد … و لا إلى بني هاشم و لا إلى مواليهم، و جازت التطوعات من الصدقات، قال الشامي قيد بها ليخرج بقية الواجبات كالنذر والعشر والكفارات.(شامی،  352 )

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved