• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

برسیم بیچنے کےبعد کھاد اورپانی لگانے کی ذمہ داری کس پر ہے؟

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ

سوال: ایک کسان اپنی ذاتی زمین میں برسیم کی فصل بیج دیتا ہے اور اس فصل کے پانچ لو ہوتے ہیں،یہ سردیوں میں گائے ،بھینس کے چارہ کے کام آتی ہے اور وہ کسان وہ فصل بیچ دیتا ہے کسی دوسرے کسان کو دس ہزار کی ایک کنال اور پھر اس فروخت شدہ برسیم کو پانی اور کھاد وغیرہ مالک ہی لگائے گا؟اور فروخت شدہ برسیم کوئی بغیراجازت کاٹ کے لے جائے اور جس نے بر سیم کاٹا وہ معلوم نہیں تومشتری کو جواز ہوگا کہ برسیم بیچنے والے مالک سے اتنا زیادہ برسیم لینے کا یا رقم کم دینے کا۔

مذکورہ دیہاتی رسم کے مطابق آیا یہ جائز ہے یا نہیں؟جس کاخلاصہ یہ ہےکہ کیا برسیم بیچنے والے مالک کی ذمہ داری ہےکھاد ڈالنا اور پانی لگانا؟اگر برسیم چوری ہو جائے تو معاف ہوگا یا مالک دے گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اصولی بات تو یہی ہے کہ جب مالک نے برسیم بیچ دی تو اب اس میں کھاد ڈالنے یا پانی لگانے کی ذمہ داری خریدنے والے پر ہی ہوتی  تاہم چونکہ اس کا عرف ہے لہذا بیچنے والے پر اس کی ذمہ داری درست ہے، البتہ برسیم چوری ہونے کی صورت میں جب چوری کرنے والا معلوم نہ ہو تو اس کی ذمہ داری بیچنے والے پرڈالنا اور اس سے مزید برسیم لینایا رقم کم دینا جائز نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved