- فتوی نمبر: 16-98
- تاریخ: 15 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > طہارت > وضوء کا بیان
استفتاء
ایک شخص وضو کرتے وقت برتن مثلا ٹب یا برتن میں ہاتھ ڈال کر وضو کے اعضاء پر پانی ڈالتا ہے تو کیا ٹب میں ہاتھ ڈال کر اعضاء وضو پر پانی ڈالنے سے ٹب یا برتن کا پانی مستعمل ہو جائے گا یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں پانی لینے کے لیے برتن میں ہاتھ ڈالنے سے پانی مستعمل نہ ہوگا،کیونکہ یہ ہاتھ ڈالنا اس ہاتھ کو دھونے کی نیت سے نہیں ڈالا جاتا بلکہ پانی لینے کی نیت سے ڈالا جاتا ہے۔
امداد الاحکام (1/385) میں ہے:
سوال: بعض مولویوں سے سنا ہے کہ قلیل پانی میں اگر بغیر وضو کے ہاتھ کا کوئی حصہ مثلاً انگلیاں یا ہتھیلی ڈوب جائے تو وہ پانی پاک تو رہتا ہے مگر مستعمل ہوجاتا ہے اور مستعمل پانی سے وضو درست نہیں کیا یہ مسئلہ صحیح ہے؟
جواب:برتن کا پانی مستعمل جب ہوتا ہے کہ برتن میں ہاتھ ڈالتے ہوئے وضو یا غسل کا ارادہ ہو مثلا برتن میں ہاتھ ڈال کر برتن کے اندر ہی پانی ہاتھ کو ملے اور ملنے سے مقصود وضو یا غسل کرنا ہےاور اگر پانی میں ہاتھ اس واسطے ڈالا ہے کہ پانی ہاتھ میں لے کر برتن سے الگ وضو یا غسل کے لئے دھویا جائے گا تو برتن کا پانی مستعمل نہ ہوگا بلکہ جو پانی ہاتھ کو ملتے ہوئے گرے گا وہ مستعمل ہوگا۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved