- فتوی نمبر: 3-131
- تاریخ: 22 مارچ 2010
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
1۔ میں نے ایک مکان ایک صاحب ( **** ) کو فروخت کرنے کا معاہدہ کیا جس کے بیعانہ مبلغ دو لاکھ روپے انہوں نے ادا کیا اور باقی چودہ لاکھ تین ماہ کے بعد ادا کرنے کا وعدہ کیا۔ دیگر شرائط بھی طے پاگئیں، جن میں ایک شرط مروجہ طریقہ کے بعد یہ بھی تھی کہ اگر فروخت کرنے والا بعد میں فروخت کرنے سےانکاری ہو جائے تو اسے یعنی مجھے ڈبل بیعانہ یعنی چار لاکھ روپے **** کو واپس کرنا پڑیں گے، اور اگر **** مقررہ مدت تک باقی رقم ادا نہیں کرتا تو اسکا بیعانہ مبلغ دو لاکھ روپے ضبط کر لیے جائیں گے۔
2۔ مقررہ مدت تک **** نے بقیہ رقم مبلغ 14 لاکھ روپے ادا نہ کی جب ان سے تقاضا کیا گیا تو انہوں نے اپنی مجبوری بتائی کہ ہم نے اپنا ذاتی مکان 24 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا معاہدہ کسی اور سے کر رہا ہے جس نے اس کا بیعانہ 260000 روپے ادا کیا تھا۔ جس میں سے 200000 روپے آپ کو دییے ہیں ۔ اب ہمیں بھی بقایا رقم نہیں مل رہی اس لیے ہم بھی آپ کو ادائیگی نہیں کرسکتے۔
3۔ مزید تحقیق سے پتا چلا کہ **** کا مکان کسی ڈیلر نے 260000 روپے دے کر لیا تھا، اور کل قیمت 2400000 روپے سے زیادہ کی پارٹی مل جائے گی تو میں مزید آگے منافع پر آگے بیچ دوں گا، مگر اس عرصہ میں آگے کوئی اور خریدار نہ مل سکا اور وہ خود 2400000 روپے ادا نہیں کرسکتا تھا۔ چنانچہ اس کا ادا کردہ بیعانہ مبلغ 260000 روپے **** کے پاس اور **** کا ادا کردہ بیعانہ مبلغ 200000 روپے میرے ( **** ) کے پاس ہے۔
4۔ اب یہ بھی پتا چلا ہے کہ **** کے بیٹے نے باپ کے خلاف حکم استنا ہی حاصل کر لیا ہے۔ اور اب **** اپنا مکان کسی کو بیچ نہیں سکتا۔ یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ اسی ڈیلر نے ہی دونوں باپ بیٹے میں جھگڑا پیدا کیا ہے۔ کیونکہ وہ باقی رقم ادا نہین کرسکتا تھا۔ بہر حال اصل صورت حال اللہ کو معلوم ہے۔ اب صورت حال یہ ہے کہ میرا مذکورہ مکان عرصہ تقریباً پانچ ماہ سے یعنی جب سے ****کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے بالکل خالی ہے۔ جس کا مجھے نقصان ہورہا ہے۔ اب ارادہ ہے کہ اسے کرایہ پر اٹھا دروں۔ تفصیلاً جو درکار ہے۔
1۔ وصول شدہ 200000 روپے کا کیا کیا جائے یہ پیسے میں کاروبار میں لگا چکاہوں۔ کیا وہ میرا حق ہے؟ **** کا ؟ یا اس ڈیلر کا جس نے **** کو بیعانہ نہ دیا۔ واضح رہے کہ اس ڈیلر کا اور میرا کوئی تعلق اس ضمن میں نہیں ہے۔
2۔ معاہدہ طے پانے کی تاریخ سےاب تک جتنا عرصہ مکان خالی رہا ہے اس کرائے کا نقصان کیسے پورا کیا جائے؟
3۔ اگر دو لاکھ روپے واپس کر نے ہیں تو کس کو اور اس کا طریقہ کارکیا ہو؟
4۔ اس ضمن میں مزید کوئی سوال پیدا ہوتا ہے تو اس کا بھی جواب عنایت فرمائیں۔ اور معاملہ میں مکمل راہنمائی فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔ آپ **** کے ساتھ مل کر اگر ہو سکے تو اپنا مکان جو فی الواقع اب **** کا ہے بکوا دیں۔ آپ اپنی رقم رکھ کر کچھ بچے تو بقایا رقم **** کو دیدیں۔
2۔ دوسری صورت یہ ہے کہ آپ دونوں اپنا سودا کینسل کر دیں اور بیعانہ کی رقم یا تو **** کو واپس کر دیں یا مستحق لوگوں پر صدقہ کردیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved